Bin Jawad

Business Hours are 08AM to 08pm | Contact +92 306 6678 999
Pure Cow Natural Desi Ghee 1kg

دیسی گھی کا انسائیکلو پیڈیا کیا ہے۔۔

آؤدیسی گھی کی باتیں کریں۔۔۔

پیش ہے آپ کے لیے ایسی تحریر جو آپ کو دیسی گھی کے ہر ہر ممکنہ پہلو سے روشناس کرادے…جو آپ کو اصلی اور نقلی گھی کی پہچان کرانے میں مدد گار ثابت ہو… آپ جس سے بھی دیسی گھی لینا چاہتے ہیں لیجئے… اس کا گھی کیسا ہے؟؟…!!! کس معیار کا ہے…!! یہ تحریر پڑھنے کے بعد ان شاء اللہ آپ خود فیصلہ کرسکیں گے… کھوٹے اور کھرے کو پرکھ سکیں گے…
کیا اچھا اور بہترین دیسی گھی 3500… سے 4000 میں وارے آتاہے یا ہمارے رمضان المبارک آفر.۔۔۔والے ریٹ 1750 میں بھی شاندار اور مزیدار اصلی گھی ملنا ممکن ہے…پھر آپ خالص دیسی گھی کی قیمت کیا ہونی چاہیے اس کا فیصلہ بھی کرسکیں گے… اس تحریر کو پڑھنے کے بعد ان شاء اللہ آپ کسی لٹیرے یا فراڈیے سے دھوکہ نہیں کھائیں گے… کسی دو نمبری کرنے والے اور آنکھوں میں دھول جھونکے والے سے سر بازار لٹنے سے بچ جائیں گے انشاء اللہ …
کیونکہ آپکا بھائی #جواد_دیسی_گھی_والا… حقیقت سے پردہ اٹھانے اوراس پیارے سے تحفہ خداوندی کے ہر ہر گوشے کی آپ کو سیر کرانے کا عہد کیے ہوئے ہے…آپ کو صرف معیاری چیز مہیا کرنے ہی نہی بلکہ مضر صحت چیزوں کی پہچان کرانا اور ان سے بچانا بھی بندہ کا مشن ہے۔۔۔
ایک اہم اور ضروری بات یہ بھی ذہن نشین کرلیجئے… کہ بندہ قطعاً یہ دعویٰ نہیں کر رہا کہ میرے علاوہ کسی اور کےپاس اصلی اور خالص دیسی گھی نہیں ملے گا… بلکل ملے گا…100 فیصد خالص ملے گا… بہت سے دوست اور بھائی بہنیں مجھ سے زیادہ خوف خدا رکھنے والے ہونگے… اور بندہ کی طرح آپ کو خالص اور بہترین چیز مہیا کررہے ہونگے… نہ کسی پر الزام لگانا مقصود ہے اور نہ ہی کسی کی دل آزاری…بس حقیقت بتانا ہے… آپ کو اچھے … برے… مہنگے اور بہت مہنگے اور مناسب دام میں فرق بتانا ہے…
درخواست آپ سے یہ ہے کہ بندہ کا ساتھ دیجئے… جس مقصد کے لیے اپنا منافع قربان کررہا ہوں… وہ پورا ہوجائے… لوگوں کو کم پیسوں میں مناسب چیز مل جائے… تعاون کیجے اس پوسٹ کو زیادہ سے زیادہ شیئر کرکے… اگر کمنٹ میں سبحان اللہ ۔۔۔ ماشاء اللہ یا بندہ کو دعاء دینے کے لائق نہیں سمجھتے تو کم سے کم ایک نقطہ… ضرور لگائیں… اللہ رب العزت آپ کو دین دنیا کی بھلائیاں عطاء فرمائے… آمین یارب العالمین۔
لیجئیے …!!!تو پڑھئیے کہ دیسی گھی ہے کیا…
اللہ رب العزت کی ایک عظیم نعمت… صحت ،تندرستی اور توانائی کا بہترین ذریعہ… بہت سی بیماریوں کا علاج…آپکے اور آپکے اہل وعیال کے لیے ایک بہترین انٹی بیٹک… بندہ کا دعویٰ ہے کہ اگر آپ ایک روٹی کھانے کے عادی ہیں تو آج ہی اپنے کھانے میں دیسی گھی اور دیسی مکھن کو لے آئیے! ان شاءاللہ آپ سیر ہوکر 1 کی بجائے 2 روٹیاں کھائیں گے… آپ کانظام انہظام بھی بہترین ہوجائے گا … کمردرد اور جوڑوں کے دردوں سے بھی جان چھوٹ جائے گی… اور آپ تندرست و توانا… چاق وچوبند ہوکر کر دوڑے دوڑے پھریں گے…آپ صحت مند ہونگیں تو ہی زندگی کو بھرپور انداز میں جی سکیں گے… اگر آپ کو خود اپنی ہی فکر نہیں تو یاد رکھئیے والدین کے علاوہ دنیا میں اور کوئی بھی آپ کی فکر کرنے والانہیں…
خود پر خرچ کیجئے… اپنی خوراک سے پیزے اور برگر جیسی فضول چیزوں کو نکال کر دیسی چیزیں لے آئیے… اگر آپ توانا ہیں تو جہان سارا آپکا ہے… سب دوست آپ کے دوست ہیں اورسب رشتہ دار آپکے رشتہ دار ہیں… اگر آپ خود ہی بیماریوں کا گڑھ بن چکے ہیں… ڈاکٹر کے پاس جانے کے لیے دوسروں کے محتاج ہیں تو یاد رکھئیے…!!!لوگ ہمیشہ دھوکہ دیتے ہیں اورساتھ چھوڑ جاتے ہیں… تو آئیےعہد کیجئے کہ ہم اپنی صحت کا خیال رکھیں گے…
اب بڑھتے ہیں اہم بات کی طرف…اور پڑھئیے چند اہم سوالات کے جوابات جو آپ میں سے بہت سے دوست جاننا چاہتے ہیں…یا آپ میں سے کئی لوگ یہ سوالات مختلف لوگوں سے کر چکے ہونگے مگر آپ کو تسلی اور تشفی والاجواب نہیں ملا ہوگا۔۔۔

تو میرے پیارو!…آج کی اس بحث کو بندہ نے 7 حصوں یا 7سوالات پر تقسیم کیا ہے …ہر ایک کی مناسب تفصیل پیش خدمت ہے۔
ان سوالات و جوابات کو جاننے سے پہلے یہ سمجھ لیجئے کہ ہم جن جانوروں (یعنی گائے ،بھینس)کی بات کررہے ہیں ان کو کسی بھی قسم کا “ونڈا” وغیرہ نہیں کھلایا جاتا …ان کو انجیکشن نہیں لگایا جاتا…اور نہ ہی انہیں بھانے والے جانوروں کی طرح اچھی خوراک دی جاتی ہے…بلکہ یہ جانور خود چل پھر کر اپنا پیٹ بھرتے ہیں…یا صرف شام میں انکو جیب کی فرصت کے مطابق برسین وغیرہ میں توڑی ملا کر کھلادی جاتی ہے…کوئی گھر کی بچی کھچی سبزی کے چھلکےیا روٹی کے بچے ہوئے ٹکڑے بھی ان کی نظر کیے جاتے ہیں اور کبھی بہت بڑی عیاشی کروائی تو کھل کے چند ٹکڑے یا زرات بھی انہیں نصیب ہوجاتے ہیں…باڑے کے نخرے باز اور شاہی جانوروں کے ددھ سے قطعاً ہمارا مقابلہ اور موازنہ نہیں ہے…اور نہ ہی ان کے دودھ سے گھی بنانا ہمیں وارے آتا ہے…اور اگر وارے آبھی جائے تو ونڈا…اور انجیکشن وغیرہ کی وجہ سے ہم دور ہی رہتے ہیں…بندہ کسی باڑے والے کی برائی یا عیب جوئی نہیں کر رہا…ظاہری بات ہے کہ شہر میں رہتے ہوئے انکے خرچے زیادہ ہی ہونگے…دودھ گاڑھا اور فیٹ سے بھرپور کرنے کے لیے …کھل،ونڈا ، اچھا چارہ بھی کھلانا پڑتا ہے اور دوسرے کام بھی… شہر میں گاؤں دیہات کی نسبت پٹھے اور چارہ بھی مہنگا ہوتا ہے…جب خرچے زیادہ ہونگے تو دودھ بھی مہنگا ہوگا اور جب دودھ مہنگا ہوگا… تو لازماً گھی بھی مہنگا بنے گا۔ہماری میڈیکل رپورٹ کی لاسٹ ویلیو چیک کیجئے…یہ فوڈاتھارٹی کی نقطہ نظر سے درست نہیں ہے… اور اس ویلیو کی کوئی خاص اہمیت بھی نہیں…اور نہ ہی اس پر کسی بھی قسم کی باز پرس ہوتی ہے۔لیکن طبی لحاظ سے بالکل درست ہے کیونکہ ہم کسی بھی قسم کے کیمیکل یا ونڈے سے کوسوں دور بستے ہیں…جب ہم نے رپورٹ کروائی یعنی دیسی گھی کا لیب ٹیسٹ کروایا تو چند فوڈ ایکسپرٹ نے مشورہ دیا کہ ونڈہ کھانے والے جانوروں کا دودھ لو تو رپورٹ بہترین آئے گی… اور مکھن بھی زیادہ نکلے گا…جب مکھن زیادہ نکلے گا تو گھی بھی زیادہ بنے گا…مگر میں نہ مانو…!! اور مان بھی کیسے لوں…ہم تو آرگینک کا دعویٰ کرتے ہیں…اب آتے ہیں آپ کے سوالات کی طرف…

سوال_نمبر1… ایک کلو #مکھن کتنے دودھ میں سے نکلتا ہے…!!! ایک کلو #گھی حاصل کرنے کے لیے کتنامکھن چاہیے…!!

یہ بات ہم پہلے بھی بتاچکے ہیںکہ ہم خود چل پھر کر چرنے والے جانوروں کے دودھ سے گھی بناتے ہیں…توحساب بھی انہیں کے دودھ کا بتائیں گے …

1کلوگائےکامکھن تقریبا 12 سے 15 کلو دودھ میں سے نکل آتا ہے اور #گائےکا_1کلو_گھی ہمارے پاس کم سے کم 15 سے 20 کلو دودھ میں تیار ہوتا ہے…اور ایک کلو گھی کے لیے ہمیں تقریبا 1250 گرام سے 1350 گرام مکھن چاہیے ہوتا ہے…اور ایک کلو مکھن میں 750 گرام سے 850 گرام تک گھی نکل آتا ہے…اگر آپ مکھن سے لسی اچھے سے نکالتے ہیں تو 850گرام تک گھی ممکن ہے…اگر مکھن سے لسی صحیح طریقہ سے نہیں نچوڑی توظاہری بات ہے کہ گھی کم ہی نکلے گا۔باقی جو مقدارآپ کو بتائی ہے اس میں معمولی سی کمی بیشی ہوسکتی ہے ان شاء اللہ اس سے زیادہ نہیں ہوگی…

جبکہ#بھینس کے دودھ کا حساب الگ ہے…اس دودھ میں فیٹ ہی فیٹ ہوتی ہے…یعنی مکھن گائے کے دودھ کی بنسبت زیادہ نکلتا ہے…تو اس کے بارے میں ہمارا اندازہ یہ ہے کہ یہ 11 کلو سے پندہ کلو تک دودھ… 1 کلو گھی بنانے کے لیے کافی ہے…پھر بھینس غریب یا کم آمدنی والے افراد کے بس کی بات نہیں کیونکہ اسکی خوراک زیادہ ہوتی ہے…صرف باہر والے چارے پر اس کا گزارہ مشکل ہی ہوتا ہے…اسکا پیٹ بھرنے کے لیے کچھ نہ کچھ چارہ کھلانا ہی پڑتا ہے…اور گائے مجھ جیسے شریف سے انسان کی طرح گزر بسر کرہی لیتی ہے… پھر وہی بات دھراؤں گا کہ چارے وغیرہ کی جہ سے فرق پڑسکتا ہے۔واللہ اعلم باصواب

سوال_نمبر_2…ہم خود گھر میں معیاری گھی کس طرح تیار کرسکتے ہیں…؟؟؟

بندہ کا آپکو مشورہ ہے کہ ایک مرتبہ خود پر احسان کیجے اور ہم دیسی گھی والوں کو چھوڑ کر ایک مرتبہ خود بنائیں …بندہ کے طریقے کے مطابق…اگر مزہ نہ آئے تو مسکین جواد جرمانہ بھرے گا۔ اور ان شاءاللہ 3500 یا 4000 بیچنے والوں کو آپ آئینہ دکھا سکیں گے۔
بلکہ بندہ آپ سے درخواست کرتا ہے کہ اگر آپ کے پاس اچھا دودھ 200 بھی مل رہا ہے تو صرف 1 مرتبہ بندہ کے کہنے پر صرف 5 کلو دودھ کا تجربہ کر کے دیکھیں۔۔ جنہوں نے گھی کے ریٹ آسمانوں پر چڑھائے ہیں ان شاءاللہ آپ ان کے 14 طبق روشن کر دیں گے۔۔۔
آپ ملائی سے گھی تیار کریں گے یا… دودھ کی دھی سے…یا کریم سے؟؟؟
ان تینوں طریقوں سے گھی تیار ہوتا ہے…اول الذکر؛یعنی ملائی والاہماری کتاب میں ہے نہیں…اور نہ ہی بندہ اسے گھی مانتا ہے… اور نہ ہی اس میں دیسی گھی کے تمام خواص پائے جاتے ہیں اور نہ ہی اسکی میڈیکل رپورٹ صحیح آئے گی۔آپ کو چیلنج نہیں درخواست ہے کہ آپ کوشش کیجئے اور بندہ کی بات کو غلط ثابت کیجئے ان شاء اللہ بندہ رجوع کرلے گا۔
ثانی الذکر: یعنی دودھ سے دھی اور دھی سے مکھن اور پھر اس مکھن سے تیار ہو شاندار دیسی گھی…مزہ آگیا نا صرف یہ ترتیب پڑھ کر ہی …جب خد بنائیں گے تو ان شاء اللہ کھانے کا بھی مزہ آئے گا۔اور ہمارا دیسی گھی بھی الحمدللہ اسی معیار کا ہوتا ہے…تبھی تو آپ دیوانے ہیں۔اپنے 8 سالہ تجربہ میں بہت کچھ سیکھا ہے…اس میں سے کچھ آپ سے بھی شئیر کر رہا ہوں…گرمی ،سردی کےلیے الگ طریقہ ہے گرمی میں برف اور ٹھنڈا پانی جبکہ سردیوں میں گرم پانی چاہیے ہوتا ہے…ان شاء زندگی رہی تو کبھی لائیو بنا کر بھی دکھاؤں گا…اور اگر آپ نے میری محنت سی لکھی گئی اس تحریر کو شرف قبولیت سے نوازا تو ان شاء اللہ وقتاً فوقتاً مزیدار گھی بنانے کے راز بتاتا رہوں گا…دیسی گھی بنانا بھی ایک فن ہے اور یہ فن 8 سال میں بہت سے نقصانات ، محنت ومشقت اور دھکے کھاکرسیکھا ہے…
اور نمبر 3پر ہے کریم کا گھی:اگر آپ کوگھی بناناآتے ہے اور کہیں سے آپ کو دودھ سے نکالی ہوئی کریم مل جاتی ہے…تو آپ کریم سے بھی اچھا اور بہترین گھی بناسکتے ہیں…آجکل کریم کے نام پر مضر صحت کیمیکل فروخت ہورہا ہے…میرے مشورہ ہے کہ اس کا رسک نہ اٹھائیں کیونکہ آپ کھوٹے اور کھرے میں فرق نہیں کرسکیں گے…ہاں ایک ترکیب ہے کہ جہاں کریم کی مشین لگی ہو اور دودھی آپ کے سامنے دودھ سے کریم نکلوا رہا ہے تو وہ کریم خرید لیجے…آجکل اس کا ریٹ 600 سے 750 روپے تک چل رہا ہے…الگ سے ڈرم میں رکھی ہوئی کریم نہ خریدیں…چاہے سستی ہی مل رہی ہو…
اب اس کا گھی بنانے کے بھی 2 طریقے ہیں…پہلا:
کریم کو پتیلے میں ڈال کر خوب پکالیں…گھی اوپر آجائے گا اور کریم یعنی جو رف ہے وہ نیچے رہ جائے گی…جب تک اس میں سے گھی نکلتا رہے اسے پکاتے رہیں۔اس طریقے سے بنایا گیا گھی صرف نام کا گھی ہوتا ہے…اس میں جان نہیں ہوتی اور نہ ہی اسکی لیب رپورٹ صحیح آئے گی…اس میں محنت ،مشقت اور خرچہ کم ہے …لیکن گھی معیاری نہیں بنتا…
دوسرا طریقہ:آپ کریم کو جاگ لگائیں…کچھ دودھ لے لیجئے اور اس کو اچھی طرح گرم کیجئے…جب دودھ پینے کے قابل ہوجائے یعنی نیم گرم رہ جائے تو اس میں دھی کا جاگ لگادیجئے…جب دھی دودھ میں اچھے سے مکس ہوجائے توکریم اس میں اچھے سے مکس کردیں…یاد رہے کہ گرم گرم دودھ میں کریم ڈالنے سے دھی نہیں جمے گی…پھر جب دھی بن جاے تو اچھے سے اسے بلو لیں …مکھن الگ اور لسی الگ ہوجائے گی…یہ ایک بہترین طریقہ ہے…اس سے محنت بھی کم ہوگی اور وقت بھی بچ جائے گا…اور ان شاء اللہ گھی بھی بہترین بنے گا…اور امید کرتا ہوں کہ لیب رپورٹ بھی مناسب آئے گی۔

سوال_نمبر3… کیا #مکھن والےگھی میں (یعنی جو دودھ کو جاگ لگا کر تیار کیا جاتا ہے… لسی الگ اور مکھن الگ ہوجاتا ہے…اور یہی پینے والی لسی ہوتی ہے۔) اور #ملائی والے گھی میں(یعنی جو دودھ کی ملائی یا دھی کی ملائی سے تیار کیا جاتا ہے… اس کی لسی نہیں ہوتی۔۔۔ یعنی کہ پینے کی نہیں ہوتی… ویسے اس میں سے لسی نکلتی بھی نہیں… ) کیا فرق ہے…؟؟؟

اس سوال کا جواب گزشتہ ستروں سے آپ کو مل گیا ہوگا…یقینا دونوں میں کوئی مقابلہ اور موازنہ نہیں ہے۔

سوال_نمبر 4…گائے اور بھینس کے گھی میں کیا فرق ہوتا ہے…؟؟؟

اس کا جواب بندہ پر قرض رہا …کیونکہ تحریر کافی لمبی ہورہی ہے…اور اسکا جواب کچھ تفصیل طلب ہے۔ مختصرا یہ جان لیجئے کہ گائے کا دیسی گھی آپ استعمال کریں…ہر لحاظ سے بھینس کے دیسی گھی سے بہتر ہے…موٹاپے کا شکار لوگوں کے لیے بھینس کا گھی نقصان دہ ہے…یہ موٹاپا کرتا ہے…اس کی باقی تفصیل ان شاء اللہ پھر کبھی ۔

سوال_نمبر_5…گائے کا گھی سستا اور بھینس کا گھی مہنگا کیوں ہوتا ہے…؟؟؟

ہمارے ہاں گائے وافر مقدار میں پائی جاتی ہے…اور بھینس بہت کم…اور گائےکادودھ زیادہ ملتا ہے ، بھینس کادودھ کبھی ملا اور کبھی نہ ملا… کچھ ایک جگہ سے…کچھ دوسری جگہ سے…اور پھر اس میں خجالت بہت ہے…فیول بہت لگتا ہے…وقت برباد کرنا پڑتا ہے…اور پھر گائے کی بنسبت مہنگا بھی پڑجاتا ہے…آپ کے ذہن میں سوال آئے گا کہ آپ نے ابھی تو کہا ہے کہ 1 کلو گھی کےلیے گائے کا دوھ زیادہ چاہیے ہوتا ہے اور بھینس کا کم…جی بالکل کہا ہے۔بھینس کے دودھ کا ریٹ زیادہ ہونا مسئلہ نہیں …اصل مسئلہ خجالت اور وقت کا ہے …ہمارا وقت ہی سب سے قیمتی چیز ہے…پھر جہاں سے(یعنی روہی وغیرہ سے) ہمیں گائے کا دودھ ایک وقت میں ہماری ڈیمانڈ کے مطابق مل جائے…ہمارا فیول اور وقت بھی کم لگے اور کام بھی ہوجائے…اور دوسری طرف مال بھی تھوڑا سا ملے…وقت بھی غارت ہو…فیول بھی ڈبل لگے…تو قیمت میں کچھ فرق تو آئے گا نا…!!!

سوال_نمبر_6…ہمارے پاس بھینس کا گھی کبھی کبھی اور گائے کا ہر وقت دستیاب کیوں ہوتا ہے؟؟؟

امید کرتا ہوں کہ اس کا جواب گزشتہ سوال کے ضمن میں مل گیا ہوگا۔کیونکہ گائے کا دودھ ہر وقت دستیاب اور بھینس کا کبھی کبھی ملتا ہے۔

سوال_نمبر_7…اتنا دودھ ہمارے پاس آتا کہاں سے ہے…؟؟؟ یعنی ہمارا دودھ حاصل کرنے کا ذریعہ کیا ہے؟؟؟؟

ہم بہاولپور شہر میں رہتے ہیں اور ہمارے ارد گرد بہت سارے دیہات اور سب سے اہم” روہی”یعنی چولستان کا علاقہ لگتا ہے …اس علاقہ میں جانور بالخصوص گائے بہت بڑی تعداد میں پائی جاتے ہے…اور ہم وہاں سے ہی دودھ جمع کرتے ہیں…اور ہمارے اپنے جانور نہ ہونے جیسے ہی ہیں…یعنی کہ ہمارے کام کے حساب سے بہت کم ہیں…اللہ رب العزت سے بندہ کے لیے دعا کیجئے کہ ہم سب کو رزق عطاء فرمانے والا مالک مجھے اتنادے کہ میں ڈھیر سارے جانور رکھ سکوں…اورمجھے دودھ کے لیے گرمی ،سردی میں سفر کی مشقت برداشت نہ کرنی پڑے۔
آخر میں آپ سے مؤدبانہ التماس ہے کہ اپنی رائےضرور دیجئے…آپ کو یہ تحریر کیسی لگی…کیا آپ کو کسی بات سے اختلاف ہے…؟
دعاؤں کا خاستگارالعبدالضعیف:جواداقبال
24/3/2024
لیب رپورٹ کی تصاویر بھی کمنٹ سیکشن میں۔۔۔۔
والسلام… #جوادہوم میڈ #دیسی گھی والاالمعروف … #جوادمکھن والا…المشہور… #جواددیسی گھی والا۔

نوٹ۔۔۔۔۔

خالص دیسی گھی اور #مکھن کے لیے ابھی آڈرکیجئے۔۔۔ رابطہ

نمبر اور تصاویر کمنٹ سیکشن میں۔

Discover the Essence of Pure Desi Ghee – Your Ultimate Guide!

Are you seeking authentic Desi Ghee that enlightens you about every aspect? Look no further! Our comprehensive guide will assist you in distinguishing between genuine and counterfeit ghee, ensuring you make the right choice every time.

Wondering about the quality and pricing of Desi Ghee? Look no further! Our Ramadan Special Offer presents premium Desi Ghee at an unbeatable rate of 1750. With prices ranging from 3500 to 4000 elsewhere, our offer ensures you receive superior quality at an affordable price point.

After reading our guide, you’ll be empowered to make informed decisions and avoid falling prey to counterfeit products. Say goodbye to substandard and overpriced items and embrace the authenticity of our Desi Ghee.

Join hands with us as we strive to provide high-quality products at reasonable prices, ensuring everyone can access premium goods without breaking the bank. Share this post to spread the word and help others make informed choices.

Remember, your health is your greatest asset. Switch to Desi Ghee today and experience a myriad of health benefits, including improved digestion, reduced joint pain, and enhanced vitality. Don’t compromise on your well-being – choose Desi Ghee for a healthier lifestyle.

And now, let’s address some common questions you may have been pondering. Stay tuned for enlightening answers to satisfy your curiosity and provide you with peace of mind.”

Feel free to adjust the wording to better fit your brand’s voice and target audience!

“Hey there, beloved! Today’s discussion has been divided into 7 parts or 7 questions… Each one is presented with appropriate details.

Before diving into these questions and answers, understand that the animals we’re talking about (i.e., cows, buffaloes) are not fed any kind of “vanda” or injection. They are not given special food like pet animals. Instead, these animals roam around and feed themselves, or sometimes they’re fed some broken grains or leftovers, like vegetable peels or bread pieces, and occasionally, they might get some treats if there’s an opportunity, like fresh grass in the evening.

We’re not competing with pedigree or royal animals’ milk or ghee production, nor do we extract ghee from their milk. If we ever go to the dairy, it’s because of the opportunity to get some milk, and we stay away from injections and such. We’re not maligning or fault-finding anyone. Obviously, living in the city incurs more expenses. To make thick and fatty milk and ghee, one has to provide open space, feed, and other expenses. In the city, fodder and feed are expensive compared to rural areas. When expenses are high, milk also becomes expensive, and when milk is expensive, ghee necessarily becomes costly too. Check our medical report last value… It’s not accurate from the Food Authority’s point of view, nor does it hold any special significance, nor does it lead to any particular question. But medically, it’s absolutely correct because we stay away from any kind of chemical or injection. When we had our report done, that is, we had a desi ghee lab test done, some food experts advised that if you consume milk from roaming animals, the report will be excellent, and more butter will be produced. When more butter is produced, more ghee will be made. But I don’t agree!! And how can I agree… We claim to be organic… Now let’s move on to your questions…

Question 1: How much butter does one kilogram of butter yield from milk?

How much butter is needed to obtain one kilogram of ghee?

We’ve already mentioned that we make ghee from the milk of animals that roam around and feed themselves… So we’ll tell you their milk’s yield too…

Approximately 12 to 15 kilograms of milk yield one kilogram of cow butter, and we have at least 15 to 20 kilograms of milk prepared for one kilogram of cow ghee… And for one kilogram of ghee, we need approximately 1250 grams to 1350 grams of butter… And from one kilogram of butter, 750 grams to 850 grams of ghee is obtained… If you extract butter properly, it’s possible to get up to 850 grams of ghee… If butter is not extracted properly, it’s obvious that less ghee will be obtained. The remaining quantity you’re told about may have some slight variations, but it won’t be more than that, God willing…

While the calculation of buffalo milk is different… This milk is full of fat… Meaning, more butter is obtained from buffalo milk compared to cow milk… So, our estimate is that it takes 11 to 15 kilograms of milk to yield one kilogram of ghee… Then it’s not just a matter for the poor or low-income people because their consumption is higher… Only the problem arises with the external feed. To fill its stomach, some sort of feed has to be given… And a cow, like a decent person like me, consumes a lot. Then the same old argument that feed and such can make a difference. Allah knows best.

Question 2: How to make high-quality ghee at home?

It is advised to try making ghee yourself at least once, leaving aside the commercially available ghee. According to the person’s method, if you don’t enjoy it, Javad Jarmānah will compensate for your trouble. And, God willing, you will be able to show the mirror to those who sell between 3500 to 4000. Instead, the person requests you to try just 5 kilograms of milk on his recommendation, even if you’re getting good milk for 200. Those who have raised the price of ghee to the skies, God willing, you will illuminate their 14 floors. Whether you make ghee from cream, yogurt, or butter? Ghee is prepared by all three methods. Firstly, by using cream, which is not mentioned in our book, nor does the person consider it ghee, nor does it possess all the qualities of desi ghee, nor will its medical report be accurate. You’re not challenged, you’re requested to try and prove the person wrong, God willing, the person will return. Secondly, from yogurt to butter, and then from butter to prepare excellent desi ghee. Did you enjoy it? Not just by reading the arrangement, but when you make it yourself, God willing, you will enjoy eating it too. And our desi ghee is of the same quality, which is why you’re crazy about it. In my 8 years of experience, I’ve learned a lot, some of which I’m sharing with you. There’s a different method for summers and winters. In summers, ice and cold water are needed, while in winters, warm water is needed. If life continues, I’ll also demonstrate it live. And if you appreciate my hard work by accepting this composition with honor, then God willing, I’ll keep telling you the secrets of making more delicious ghee over time. Making desi ghee is also an art, and I’ve learned it through many losses, hard work, and struggles over 8 years…

And number 3 is cream ghee: If you know how to make ghee and sometimes you get cream separated from milk from somewhere, then you can make better ghee from cream too. Nowadays, harmful health chemicals are being sold under the name of cream. My advice is not to risk it because you can’t differentiate between genuine and fake. However, there’s one way: where there’s a cream machine installed and cream is separated from milk in front of you, buy that cream. Nowadays, its rate ranges from 600 to 750 rupees… Don’t buy cream kept separately in drums, even if it’s cheap…

Now, there are also two ways to make ghee: First:
Put cream in a pot and boil it well… Ghee will rise to the top, and the cream, i.e., what’s left, will stay at the bottom… Keep boiling until ghee keeps coming out of it. Ghee made in this way is just in name… It doesn’t have any essence, nor will its lab report be accurate… It involves less effort, struggle, and cost… But it doesn’t make high-quality ghee…

Second method: Set up cream… Take some milk and heat it well… When the milk is ready to drink, i.e., it’s lukewarm, add yogurt to it… When the yogurt mixes well with the milk, mix cream in it well… Remember, if you put cream in hot milk, yogurt won’t set… Then when yogurt is formed, churn it well… Butter and buttermilk will separate… This is the best method… It involves less effort and saves time… And God willing, the ghee will also be the best… And I hope the lab report will also be appropriate.

Question 3: What is the difference between butter ghee (meaning clarified butter, where milk solids are separated and removed, resulting in clarified butter for consumption) and cream ghee (meaning ghee prepared from milk cream or yogurt, without separation of milk solids… meaning it doesn’t clarify for consumption… also, it doesn’t separate out cream…)?


You may have encountered the answer to this question in previous paragraphs… There’s certainly no comparison or equivalence between the two.”

Question 4: What’s the difference between cow ghee and buffalo ghee?

The answer depends on the individual because the writing is getting quite long… and its answer requires some detail. In short, know that you should use cow’s desi ghee… It’s better than buffalo’s desi ghee in every aspect… Buffalo ghee is harmful for obese people… It causes obesity… The rest of the details, God willing, sometime later.

Question 5: Why is cow ghee cheaper and buffalo ghee more expensive?

In our country, cow milk is abundant, and buffalo milk is scarce… And cow’s milk is more readily available, while buffalo milk is sometimes available and sometimes not… Sometimes from one place… sometimes from another… And then there’s a lot of embarrassment in it… Fuel is consumed a lot… Time is wasted… And then cow’s ghee becomes expensive compared to buffalo’s… You might ask, but you just said that for 1 kilo of ghee, you need more cow’s milk and less buffalo’s… Yes, exactly. Buffalo milk being more expensive is not the issue… The real issue is embarrassment and time… Our time is the most valuable thing… Then, from where (i.e., from Rohi and others), we get cow’s milk according to our demand in one go… Our fuel and time are saved, and work is done… And on the other hand, there’s a little shortage of goods… Time is wasted… Fuel is consumed twice… So there will be some difference in price, won’t there…!!!

Question 6: Why is buffalo ghee sometimes available and cow ghee available all the time?

I hope you found the answer to this question in the previous one because cow’s milk is always available, and buffalo’s milk is sometimes available.

Question 7: Where Does Our Milk Come From?

We reside in Bahawalpur city surrounded by numerous villages, with the most important one being Rohi, which is part of Cholistan region. This area is abundant in livestock, particularly cows, which we gather milk from. Despite not owning our own animals, our contribution is significant. Please pray to Allah for us to be blessed with sustenance, so I can maintain a large herd without enduring the hardships of travel in both summer and winter.

Lastly, I politely request your feedback on this composition. How did you find this writing? Do you have any disagreements?

Gratefully,
Abdul Zaeef: Jawad Aqbal
24/3/2024

Images of the livestock report are also available in the comment section.

Regards, Jawad Hom Made Desi Ghee Supplier, also known as Jawad Butter Supplier, the famous Jawad Desi Ghee Supplier.

Note: For pure desi ghee and butter, place your order now. Contact number and images in the comment section.

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *


The reCAPTCHA verification period has expired. Please reload the page.

Shopping Cart