Bin Jawad

Business Hours are 08AM to 08pm | Contact +92 306 6678 999
binjawad making of desi gheee

How to Make Pure Natural Desi Ghee and Its Benifits

خالص دیسی گھی بنانے کا طریقہ اور اس کے فوائد

دیسی گھی زمانے قدیم سے استعمال ہوتا آرہا ہے اور یہ ہر گھر کی ضرورت ہے۔ ہمارے آباؤ اجداد دیسی گھی کا ہی استعمال کرتے تھے اور وہ لوگ صحت کے لحاظ سے بھی کافی طاقت ور اور دلکش نظر آتے تھے۔

تب دیسی گھی کی قیمت بھی بہت کم ہوا کرتی تھی لیکن آج کل کے زمانے میں دیسی گھی کی قیمت آسمان کو چھو رہی ہے اور اس کے علاوہ خالص گھی کا بھی فقدان ہے۔ آج کل کے وقت میں بکنے والا دیسی گھی فائدہ دینے کی بجائے نقصان پہنچاتا ہے، اس لیے دیسی گھی استعمال کرنے سے پہلے دیکھ لیں اچھے سے اس کی تسلی کرلیں آیا کہ یہ دیسی گھی اصلی بھی ہے کہ نہیں۔ اگر آپ خالص دودھ لے کر گھرمیں ہی خود دیسی گھی تیار کریں تو یہ آپ کے لیے فائدے مند ہوگا۔ آپ آسانی سے گھر میں دیسی گھی بنا سکتے ہیں۔

گھر میں خالص دیسی گھی تیار کرنے کا طریقہ

دیسی گھی بنانے کے 2 طریقے ہیں:

نمبر1

کسی دیہات یاکیٹل فارم وغیرہ سے اچھا اور خالص دودھ لے لیں۔ پھر اس کو گرم کرلیں۔پھر اس کوکسی برتن میں ڈال کر اسے دہی،لیموں، یا نمک سے جاگ لگا دیں۔ جب دہی بن جائے تو اسے بلینڈر میں ڈال کر گرینڈکر لیں۔

اب اس مکھن کو دھیمی آنچ پر چڑھا دیں اور اس کے اوپر جو بھی میل آئے اسے ہٹھا دیں۔ کچھ دیر میں خالص دیسی گھی تیار ہو جائے گا۔ اس خالص دیسی گھی کو اپنے کھانوں میں استعمال کریں اور پراٹھے وغیرہ پر بھی لگا کر استعمال کر سکتے ہیں۔

یہ دیسی گھی ہر لحاظ سے بہترین شاندار غذائیت اور فیٹ سے بھرپور ہوتا ہے اور یہ کافی مہنگا بھی پڑتا ہے۔

نمبر2

جو آپ کے گھر میں روزانہ خالص دودھ آتا ہے آپ اسے اچھے سے ابال لیں اور کچھ دیر تک اسے چھوڑ دیں جب دودھ نیم گرم رہ جائے تب اس پر بالائی جمنا شروع ہو جائے گا، اس طرح روزانہ کی بنیاد پر آپ بالائی اکھٹی کرتے جائیں اور اسے فریزر میں جمع کرتے جائیں۔

جب ایک ہفتے کی بالائی جمع ہوجائے تو اس میں کچھ گرم دودھ ڈال کر اسے جاگ لگا دیں۔جب دہی بن جائے تو اسے بلینڈر میں ڈال کرگرینڈ کر لیں اور اس میں پانی ڈالیں اگر گرمی ہے تو ٹھنڈا پانی ڈالیں اور اگر سردی ہے تو گرم پانی شامل کریں اور بلینڈر کو کچھ دیر چلنے دیں، کچھ دیر بعد مکھن اوپر آجائے گا اس کو علیحدہ کرلیں۔

اب اس مکھن کو دھیمی آنچ پر چڑھا دیں اور اس کے اوپر جو بھی میل آئے اسے ہٹھا دیں۔ کچھ دیر میں خالص دیسی گھی تیار ہو جائے گا۔ اس خالص دیسی گھی کو اپنے کھانوں میں استعمال کریں اور پراٹھے وغیرہ پر بھی لگا کر استعمال کر سکتے ہیں۔

دیسی گھی میں پکے کھانے لذیز اور صحت سے بھرپور ہوتے ہیں۔ دیسی گھی کو اچھے سے جانچ کر خریدنا پڑتا ہے کیوں کہ آج کل کے زمانے میں زیادہ تر ناقص گھی مارکیٹ میں دستیاب ہے۔

مارکیٹ میں ناقص دیسی گھی کا استعمال کرنے سے ہماری صحت ٹھیک ہونے کی بجائے مزید خراب ہونے لگتی ہے۔ دیسی گھی جسم کو توانا اور طاقتور بناتا ہے۔ دیسی گھی میں موجود فیٹی ایسڈ جسم میں توانائی پیدا کرنے کا ایک اہم ذریعہ ہیں۔ اصل دیسی گھی کا استعمال ہمارے جسم میں اچھے کولیسٹرول کو بڑھاتا ہے اور ہمارے دل کو مختلف بیماریوں سے دور رکھنے میں ہماری مدد کرتا ہے۔

دیسی گھی کے فوائد

دیسی گھی کا استعمال چھوٹوں بچوں کے دانت نکلتے وقت کرنا چاہیے اس سے دانت نکالتے بچوں کے دانت آسانی سے نکلنا شروع ہو جاتے ہیں۔

دیسی گھی میں موجود صحت بخش فیٹس پیٹ کو زیادہ دیر تک بھرنے کے لیے مفید ہے اس کے علاوہ یہ نیند کو پورا کرنے، جسمانی وزن میں کمی لانے اور کولیسٹرول کی سطح کو بھی لیول پر رکھنے کے لیے بے حد فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔

دیسی گھی میں موجود وٹامن اور معدنیات جسم میں جذب ہو کر ہمارے جسم میں قوت مدافعت کو بڑھاتے ہیں۔ دیسی گھی میں سیچریٹید چربی پیٹ بھرنے کا احساس طویل وقت تک برقرار رکھتی ہے۔

دیسی گھی کھانا جلدی ہضم کرنے میں مدد دیتا ہے اور نظام ہضم کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ دیسی گھی میں ایسا فیٹی ایسڈ موجود ہوتا ہے جو غذائی نالی کا ورم کم کرتا ہے۔

دیسی گھی میں وٹامن اے کی بہت زیادہ مقدار شامل ہوتی ہے جو ہماری آنکھوں کے لیے اہم ہوتا ہے۔ ہم میں سے زیادہ تر لوگ کمپیوٹر یا موبائل پر کام کرنے میں گزار دیتے ہیں، جس کی وجہ سے ہمارے لیکریمل گلینڈز جہاں ہمارے آنسو بنتے ہیں وہ صحیح طرح سے اپنا کام کرنا بند کر دیتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ آنکھوں میں روکھا، سوکھا پن اور جلن جیسی بیماریاں پیدا ہونے لگتی ہیں۔ اگر آپ کو آنکھوں سے متعلق کوئی مسلہ درپیش ہے تو اپنی خوراک میں دیسی گھی کا استعمال لازمی کریں۔

دیسی گھی کو جلنے کے زخم یا سوجن وغیرہ کے لیے ایک قدرتی دوا کے طور پر بھی استعمال میں لایا جاسکتا ہے۔ دیسی گھی کیوں کہ ورم میں کمی لانے کا کام سر انجام دیتا ہے اس لیے اسے جلن یا زخم کے متاثرہ حصے پر لگانے سے ایک مرہم کا کام کرتا ہے۔

دیسی گھی میں وٹامن ڈی موجود ہوتا ہے اس کی خاص بات یہ ہے کہ یہ کیلشیم، فاسفورس جذب ہو جاتا ہے، جسم میں ان کی مقدار بڑھانے کے لیے ایک تو صبح کی تازہ ہوا میں چہل قدمی کریں دوسرا یہ کہ دیسی گھی کو اپنی خوراک میں شامل کرنے کی ایک روٹین بنائیں۔

اگر آپ قبض کے مسلے سے دوچار ہیں تو دیسی گھی اس مسلے کے حل میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔ سونے سے پہلے ایک یا دو چائے کے چمچ دیسی گھی کو گرم دودھ میں ملا کر پی لینے سے قبض سے نجات مل جاتی ہے۔ بچوں کے اکثر پیٹ سخت ہو جاتے ہیں بچوں کو دودھ میں ملا دیسی گھی ملا کر دینے سے ان کے پیٹ کے مسائل ٹھیک ہونے لگتے ہیں۔

دیسی گھی کا طویل استعمال نہ صرف آپ کے جسم میں موجود چربی کو کم کرتا ہے بلکہ یہ پٹھوں کو بھی مضبوط بنانے کے لیے ساتھ ساتھ ہڈیوں اور جوڑوں میں درد کا شکار افراد کے لیے بھی موئثر ہے۔

زیادہ درجہ حرارت میں پکنے والے کھانے اگر دیسی گھی میں پکائے جائیں تو ان میں پیدا ہونے والے مضر صحت اجزا کی فکر کیے بغیر اپنے کھانوں میں ایک عمدہ ذائقہ لا سکتے ہیں۔

دیسی گھی میں موجود قدرتی معدنیات دماغ کے خلیوں کو صحت بخشتا ہے اور یادداشت کو تیز بناتا ہے۔ انسان کا دماغ 60 فیصد فیٹس سے مل کر بنتا ہے اور جس طرح کے فیٹس سے مل کر انسانی دماغ بنتا ہے وہ تمام فیٹس انسانی جسم خود سے نہیں بنا سکتا  بلکہ وہ فیٹس وہ ہوتے ہیں جو ہمارے جسم میں پہنچنے والی خوراک سے بنتے ہیں۔ جیسے جیسے انسان کی عمر بڑھتی ہےانسانی دماغ کے فیٹ سیلز بھی کم ہونے لگتے ہیں۔ دیسی گھی میں اومیگا 3 فیٹی ایسڈ موجود ہیں جو دماغ کو قوت دے کر صحت مند رکھتا ہے۔

دیسی گھی کے استعمال سے خشکی کو دور کیا جا سکتا ہے، دیسی گھی کو پگھلا کر سر پر لگانے سے نہ صرف سر کی خشکی دور ہو جائے گی بلکہ بال بھی گھنے، لمے اور خوبصورت ہونے لگتے ہیں۔

دیسی گھی ذیابیطس ہونے کے عمل کو کم کر دیتا ہے، اس کے علاوہ انسولین اور بلڈ گلوکوز کی سطح بھی لیول پر رکھتا ہے۔

جو لوگ دیسی گھی استعمال کرنے کے عادی ہوتے ہیں انہیں وٹامنز سپلیمنٹس لینے کی ضرورت نہیں پڑتی کیوں کہ ایک چمچ دیسی گھی میں وٹامن اے ہڈیوں، جلد اور جسمانی دفاعی نظام کو بہتر طریقے سے کام سر انجام دینے کے لیے ضروری ہے۔

دیسی گھی ایسے اہم امینوایسڈز سے بھرپور ہوتا ہے جو کہ چربی اور فیٹ سیلز کو سکڑنے میں مدد دیتا ہے۔ جب آپ کو یہ لگے کہ آپ کا جسم بہت تیزی سے چربی اکٹھی کر رہا ہے تو اس دوران دیسی گھی کا زیادہ استعمال آپ کے لیے بہتر ہوگا۔

اگر آپ کو اکثر سردی، نزلہ، زکام اور کھانسی جیسے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے تو پھر دیسی گھی کے چند قطرے آپ کے لیے حیرت کا باعث بن سکتے ہیں۔ تھوڑا سا دیسی گھی گرم کریں اور پھر اس کے چند قطرے ناک کے اندر ڈال دیں۔ اس طرح سے دیسی گھی ناک کی رکاوٹ کو ختم کر کے سانس بحال کرنے میں مدد کرے گا اور یہ نزلے کی وجہ سے ہونے والے سر درد کو بھی دور کرنے میں بھی معاون ثابت ہو گا۔

دیسی گھی گلے کی سوجن کو ختم کرنے میں بھی معاون ثابت ہوتا ہے۔ گلے کی سوجن کو دور کرنے کے لیے دیسی گھی سے بنا ایک نسخہ بنا لیں جس میں ایک چمچ دیسی گھی میں ایک چمچ شہد ڈال کر اس میں ادرک کو شامل کریں پھر اس میں ایک چٹکی کالی مرچ اور نمک شامل کر لیں پھر ایک گلاس پانی میں ایک آمیزہ شامل کر کے اس پانی کو پی لیں۔ دن میں روزانہ اس آمیزے کو کم از کم ایک بار استعمال کریں، اس سے صرف چند ہی دنوں میں گلے کی سوزش ختم ہو جائے گی۔

دیسی گھی بیٹرک ایسڈ کا ایک اچھا ذریعہ ہے جو آنتوں کی دیواروں کو مضبوط بنانے میں مدد کرتا ہے۔ دیسی گھی میں موجود ایسڈ میٹابولز اور آنتوں کی صحت کو بہتر بنانے میں مدد کرتا ہے۔ آپ کی روزانہ کی غذا میں دیسی گھی کا استعمال معدے پر پڑے سوجن کو کم کرنے میں بھی معاون ثابت ہوتا ہے۔۔

اصلی ۔۔۔ بہترین ۔۔۔ اور اعلی معیار کا دیسی گھی خریدنے کے لیے رابط کیجئے

https://wa.me/923059135833

 گائے کا گھی 1850 ۔۔۔

گائے کا مکھن 1650

بھینس کا گھی 2050۔۔۔

#جواد_دیسی_گھی_والا

اس کے علاوہ ہمارے پاس خالص جنگلی شہد۔۔۔ گھر کا 12 اقسام کا دیسی اچار۔۔۔ دیسی مربہ جات۔۔۔ ڈرائی فروٹس اور مسالہ جات وغیرہ دستیاب ہیں ۔

How to Make Pure Desi Ghee and Its Benefits

Desi ghee has been used since ancient times and is a household necessity. Our ancestors primarily used desi ghee, and they were often strong and healthy.

In the past, desi ghee was quite affordable, but today its price has skyrocketed. Moreover, finding pure ghee has become a challenge. The desi ghee sold nowadays can often be harmful instead of beneficial. Therefore, it is essential to verify the authenticity of desi ghee before use. If you can procure pure milk and make desi ghee at home, it will be advantageous for you. You can easily prepare desi ghee at home.

How to Prepare Pure Desi Ghee at Home

There are two methods to make desi ghee:

Method 1:

  1. Obtain good quality pure milk from a village or cattle farm.
  2. Heat the milk until warm.
  3. Pour the milk into a container and add yogurt, lemon, or salt to culture it.
  4. Once it turns into yogurt, blend it in a blender.
  5. Heat the butter on a low flame and skim off any impurities that rise to the top.
  6. After a while, pure desi ghee will be ready. Use this pure desi ghee in your cooking or spread it on parathas.

This desi ghee is rich in nutrients and fat, making it a valuable addition to your diet, albeit a bit expensive.

Method 2:

  1. Boil the fresh milk you get daily and let it sit until it becomes lukewarm, allowing the cream to form on top.
  2. Collect this cream daily and store it in the freezer.
  3. After a week, add some warm milk to the collected cream and culture it to turn into yogurt.
  4. Blend the yogurt in a blender, adding water—cold in summer and warm in winter—and blend until the butter separates.
  5. Heat the butter on a low flame, removing any impurities that rise to the top.
  6. After a while, pure desi ghee will be ready. Use this pure desi ghee in your cooking or spread it on parathas.

Cooking with desi ghee makes the food delicious and nutritious. However, be cautious when buying desi ghee from the market, as many inferior products are available.

Using inferior desi ghee can harm your health instead of improving it. Desi ghee strengthens and energizes the body. The fatty acids in desi ghee are a crucial source of energy. Consuming pure desi ghee increases good cholesterol in our bodies and helps keep our hearts healthy by protecting us from various diseases.


Benefits of Desi Ghee

Desi ghee, a traditional clarified butter, is renowned for its numerous health benefits. Here’s why incorporating desi ghee into your diet and daily routine can be beneficial:

1. Eases Teething in Infants:
Applying desi ghee during teething can help ease the process, making it smoother for your baby.

2. Keeps You Full Longer:
The healthy fats in desi ghee help keep you satiated for longer, aiding in better sleep, weight management, and maintaining cholesterol levels.

3. Boosts Immunity:
Rich in vitamins and minerals, desi ghee enhances the body’s immune system. Its saturated fats maintain a feeling of fullness, making it a perfect addition to your diet.

4. Aids Digestion:
Desi ghee helps in quick digestion and improves digestive health. It contains fatty acids that reduce inflammation in the digestive tract.

5. Enhances Eye Health:
Loaded with Vitamin A, desi ghee is essential for eye health. For those who spend a lot of time on computers or mobiles, adding desi ghee to your diet can alleviate dryness and irritation.

6. Natural Remedy for Burns and Inflammation:
Desi ghee can be used as a natural remedy for burns and inflammation. Its anti-inflammatory properties act as a soothing balm on affected areas.

7. Rich in Vitamin D:
Desi ghee is high in Vitamin D, aiding in the absorption of calcium and phosphorus. Incorporating it into your diet along with morning walks can significantly boost these nutrient levels.

8. Relieves Constipation:
For those struggling with constipation, consuming one or two teaspoons of desi ghee in warm milk before bed can provide relief. It also helps resolve digestive issues in children.

9. Reduces Body Fat:
Regular consumption of desi ghee helps reduce body fat and strengthens muscles. It is also effective in alleviating joint pain and strengthening bones.

10. Cooks Well at High Temperatures:
Desi ghee can withstand high cooking temperatures without producing harmful substances, making your meals both tasty and healthy.

11. Boosts Brain Health:
The natural minerals in desi ghee nourish brain cells and enhance memory. Omega-3 fatty acids in desi ghee keep the brain healthy and sharp, especially as you age.

12. Treats Dry Scalp:
Applying melted desi ghee on the scalp can eliminate dryness and make your hair thicker, longer, and more beautiful.

13. Manages Diabetes:
Desi ghee helps control diabetes by maintaining insulin and blood glucose levels.

14. Provides Essential Vitamins:
One tablespoon of desi ghee contains Vitamin A, crucial for bones, skin, and the immune system, eliminating the need for additional supplements.

15. Reduces Fat Cells:
Rich in essential amino acids, desi ghee helps shrink fat cells. Increasing its consumption can be beneficial when your body starts accumulating fat quickly.

16. Relieves Cold and Cough:
A few drops of warm desi ghee in the nose can clear nasal congestion and provide relief from colds and headaches.

17. Eases Sore Throat:
For sore throat relief, mix a spoonful of desi ghee with honey, ginger, a pinch of black pepper, and salt. Add this mixture to a glass of water and drink daily to soothe your throat.

18. Improves Gut Health:
Desi ghee is a good source of butyric acid, which strengthens intestinal walls and improves gut health. Including desi ghee in your diet can reduce stomach inflammation.

Contact for Premium Quality Desi Ghee:

Cow Ghee: 1850 Rs.
Cow Butter: 1650 Rs.
Buffalo Ghee: 2050 Rs.

For purchasing genuine, high-quality desi ghee, contact us at WhatsApp

Additionally, we offer pure wild honey, 12 varieties of homemade pickles, traditional murabbas, dry fruits, and spices.

JawadDesi Ghee Wala

Incorporate the natural goodness of desi ghee into your daily routine and experience its countless health benefits.

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *


The reCAPTCHA verification period has expired. Please reload the page.

Shopping Cart